12

Vitamax Plus

Rs.1,250
Rs.1,250

فوائد:

  • ضروری مائیکرونیوٹرینٹس کے ذریعے صحت مند گلوکوز میٹابولزم اور انسولین کی نارمل کارکردگی کو سپورٹ کرتاہے-
  • غذائی کمی کو پورا کر کے میٹابولک توازن برقرار رکھ کرتھکن اور اچانک توانائی کی کمی سے بچانےمیں مددگار-
  • اینٹی آکسیڈنٹ تحفظ فراہم کر کے ذیابیطس کے شکار افراد میں صحت مند بینائی کو سپورٹ کرتاہے۔
3 coins badge
1250
Wellness Coins
How it works?
Subtotal: Rs.1,250

پراڈکٹ کی معلومات:

نیوٹریفیکٹرکا 28 Vitamax Plus ضروری وٹامنز، منرلز اور پودوں سے حاصل کردہ اجزاء کا ایک خاص امتزاج ہے، جو ذیابیطس کو مینیج کرنے والے افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ جدید فارمولا ذیابیطس، پری ذیابیطس اور انسولین ریزسٹنس کے شکار افراد میں بلڈ شوگر کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

بی-کمپلیکس وٹامنز کاربوہائیڈریٹ میٹابولزم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور توانائی کی پیداوار کے لیے ضروری ہیں، جو ذیابیطس سے ہونےوالی تھکن کو کم کرنے اور روزمرہ توانائی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ زنک، کرومیم اور سیلینیم جیسے اہم منرلز انسولین کی نارمل کارکردگی کو سپورٹ کر کے اور بلڈ شوگر کے مؤثر استعمال میں مدد دے کر Glycemic ریگولیشن کو بہتر بنانےمیں معاون ہیں۔ کنٹرول کو بہتر بناتے ہیں۔ Vitamax Plus میں لیوٹین، لائیکوپین اور وٹامن اے بھی شامل ہیں، جو صحت مند بینائی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اس فارمولے میں پودوں سے حاصل کردہ اینٹی آکسیڈنٹس جیسے Turmeric، Ginger، Grape Seed اوراAlfalfa بھی شامل ہیں، جو سوزش کو کم کرنے اور ذیابیطس سے منسلک آکسیڈیٹو اسٹریس کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ اجزاء دل کی صحت کو برقرار رکھنے اور لپڈ پروفائل کو بہتر رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ہدایات:

ایک (1) گولی دن میں دو بار کھانے کے ساتھ لیں یا ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
تجویز کردہ روزانہ مقدار سے زیادہ نہ لیں۔

صرف بالغ افراد کے لیے ہے۔اگر آپ حاملہ ہیں، دودھ پلارہی ہیں، کوئی دوا لے رہے ہیں خاص طور پر ذیابیطس کی دوا یا کوئی دوا لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔ اگر آپ کو اس پراڈکٹ کے کسی بھی جزو سے الرجی ہے تو یہ پروڈکٹ نہ استعمال کریں۔ اگر کوئی غیر معمولی ردعمل ہو تو فوراً استعمال بند کر دیں اور ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ سورج کی روشنی سے دور، ٹھنڈی اور خشک جگہ پر محفوظ رکھیں۔ استعمال کے بعد کنٹینر کو اچھی طرح سے بند کر دیں۔ نیوٹراسیوٹیکل پروڈکٹ — کسی بھی بیماری کے علاج کے لیے نہیں ہے

FAQs:

Vitamax Plus کیا ہے؟
یہ ایک ملٹی وٹامن اور منرل سپلیمنٹ ہے جو ذیابیطس کے شکار افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ میٹابولزم، مدافعتی نظام، توانائی کی پیداوار کو سپورٹ کرتا ہے اور آکسیڈیٹو اسٹریس کو مینیج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ ذیابیطس کے علاج یا بلڈ گلوکوز لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ کسی اضافی ملٹی وٹامن کی ضرورت نہیں ہے۔

استعمال کا طریقہ؟

ایک (1) گولی دن میں دو بار کھانے کے ساتھ لیں یا ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
تجویز کردہ روزانہ مقدار سے زیادہ نہ لیں۔

اسےکون استعمال کر سکتا ہے؟
یہ اُن افراد کے لیے موزوں ہے جو ذیابیطس، پری ذیابیطس یا انسولین ریزسٹنس کا شکار ہیں، یا وہ لوگ جو صحت مند گلوکوز میٹابولزم، توانائی اور مجموعی صحت کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک مکمل ملٹی وٹامن اور منرل فارمولا ہے جو مردوں اور خواتین دونوں کے لیے موزوں ہے۔

اسےکب استعمال کریں؟
بہتر نتائج کے لیے ناشتے یا دوپہر کے کھانے کے بعد استعمال کریں تاکہ دن کے دوران میٹابولزم کو سپورٹ مل سکے، یا معالج کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔

کیا اسے دوسری ادویات کے ساتھ لیا جا سکتا ہے؟

عام طور پر نیوٹرا سیوٹیکل پروڈکٹس محفوظ ہوتے ہیں، لیکن اگر آپ کوئی دوائی استعمال کر رہے ہیں تو استعمال سے پہلے ہمیشہ ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشورہ کریں۔

کیا یہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے محفوظ ہے؟

حمل، دودھ پلانے یا کسی بھی سنگین طبی صورتحال میں صرف ہیلتھ کیئر پروفیشنل ہی مشورہ دے سکتا ہے۔ کسی بھی نیوٹراسیوٹیکل پراڈکٹ کو استعمال کرنے سے پہلے ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشورہ کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔

نیوٹری فیکٹر کا Vitamax Plus کہاں سے خریدا جا سکتا ہے؟

یہ پاکستان بھر میں تمام معروف فارمیسیوں اور سٹورز پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر کرکے گھر پر ڈیلیوری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟

ہماری تمام پراڈکٹس ڈرَگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) سے منظور شدہ ہیں اور کرنٹ گُڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (cGMPs) کے تحت تیار کی جاتی ہیں، جو یقینی بناتی ہیں کہ وہ طاقت، پاکیزگی، افادیت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار پر تیار کی گئی ہیں۔

ہمارا معیار کا وعدہ

نیوٹریفیکٹر کے صارفین کا نیوٹریفیکٹر پر اعتماد اعلیٰ معیار کی پراڈکٹس اور ان کی فارمولیشن بنانے اور مستقل معیاری اصولوں کے تحت تیار کرنے کے وعدے پر قائم ہے۔ کوالٹی اشورنس، مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ، ڈسٹری بیوشن اور فیسیلٹی مینیجمنٹ میں ہمارے تمام لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کرنٹ گُڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (cGMPs) کے معیار پر پورا اتریں۔

Customer Reviews

Based on 1 review
0%
(0)
100%
(1)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
A
Asma Altaf
Satisfied

Satisfied

Nutrifactor’s customer trust is built on our efforts to create and formulate high quality products and to manufacture with same consistent quality standards. Our People in quality assurance, manufacturing, packaging, distribution and facility management are all required to meet standards for Current Good Manufacturing Practices (cGMPs).
Vitamax Plus

Vitamax Plus

Rs.1,250

Vitamax Plus

Rs.1,250

You May Also Like

Recently Viewed Products