11

Collagatin Powder

Rs.4,800
Rs.4,800

فوائد:

جھریوں اور باریک لکیروں کے نمایاں ہونے میں کمی لانے میں مددگار۔

بڑھتی عمر کی حامل جلد میں خلیاتی مرمت کو فروغ دے کر جلد کی ساخت اور ہمواری کو نکھارنے میں معاون۔

کارٹیلیج کی حفاظت کرنے اور جوڑوں کی روزمرہ کی ٹوٹ پھوٹ سے ہونے والی تکلیف کو کم کرنے میں مددگار۔

Pack Size: 30 Sachets
3 coins badge
4800
Wellness Coins
How it works?
Subtotal: Rs.4,800

پراڈکٹ کی معلومات

نیوٹریفیکٹر کا Collagatin پاؤڈر فی سرونگ 6 گرام کولیجن فراہم کرتا ہے، جس میں میرین ذرائع سے حاصل کردہ ٹائپ I اور ٹائپ III کولیجن شامل ہے۔ یہ ہائیڈرولائزڈ میرین کولیجن پیپٹائڈز مہیا کرتا ہے تاکہ جسم میں کولیجن کی قدرتی پیداوار کو سپورٹ کیا جا سکے، جو کہ 20 سال کی عمر کے بعد کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

کولیجن کا استعمال جلد کو ہموار، مضبوط اور ہائیڈریٹڈ رکھنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ آنکھوں کے گرد جھریوں اور باریک لکیروں کو کم کرتا ہے۔ یہ بالوں کی صحت مند نشوونما اور گھنے پن کو بھی فروغ دیتا ہے، بالوں کے ٹوٹنے کو کم کرتا ہے اور ناخنوں کو مضبوط بناتا ہے۔

مزید برآں، کولیجن پیپٹائڈز کارٹیلیج کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں، جس سے جوڑوں کے افعال میں بہتری آتی ہے، تکلیف کم ہوتی ہے اور نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوتی ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو جوڑوں کی ٹوٹ پھوٹ کے مسائل کا شکار ہیں یا فعال طرز زندگی گزارتے ہیں۔

ہدایات:

روزانہ 1 ساشے یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔ ایک ساشے ایک گلاس پانی یا اپنے پسندیدہ مشروب میں ڈالیں۔ اسے اچھی طرح ہلائیں اور پی لیں۔ تجویز کردہ روزانہ کی خوراک سے تجاوز نہ کریں۔

صرف بالغوں کے لیےہے۔ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین یا ایسے افراد جو طبی نگرانی میں ہیں اور کوئی دوا استعمال کر رہے ہیں، تو استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اگر آپ کو اس کے کسی جزو سے الرجی ہے تو اس پروڈکٹ کو استعمال نہ کریں۔ استعمال کے دوران یا کسی بھی لیبارٹری ٹیسٹ سے پہلے ، اپنے معالج کو مطلع کریں کہ آپ بائیوٹن استعمال کر رہے ہیں۔
روشنی، گرمی اور نمی سے محفوظ رکھیں۔
ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اسٹور کریں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
- کسی بیماری کے علاج کے لیے نہیں ہے۔نیوٹراسیوٹیکل پراڈکٹ
Serving Size: One (1) Sachet, Each Serving Contains:

FAQs

کولیجن کیا ہے؟

کولیجن جسم میں سب سے زیادہ پایا جانے والا پروٹین ہے جو جلد، بالوں، ناخنوں اور جوڑوں کی مضبوطی، لچک اور ساخت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ تقریباً 25 سال کی عمر سے کولیجن کی قدرتی پیداوار کم ہونا شروع ہو جاتی ہے، جو بڑھتی عمر کی واضح علامات جیسے کہ جھریاں، کمزور ناخن اور جلد کی لچک کے کم ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔

نیوٹریفیکٹر کے Collagatin پاؤڈر کے کیا فوائد ہیں؟

نیوٹریفیکٹر کا Collagatin پاؤڈر 6 گرام ہائیڈرولائزڈ کولیجن فراہم کرتا ہے تاکہ بڑھتی عمر کے ساتھ قدرتی طور پر کم ہونے والی کولیجن کی سطح کو دوبارہ بحال کرنے میں مدد مل سکے۔ یہ صحت مند اور لچکدار جلد، مضبوط ناخنوں اور بالوں اور جوڑوں کی مجموعی بہتری کو فروغ دینے  کے لیے معاون ہے ۔

نیوٹریفیکٹر کے Collagatin پاؤڈر میں کولیجن کی کون سی اقسام شامل ہیں اور وہ کیوں اہم ہیں؟

اس پراڈکٹ میں ٹائپ I اور ٹائپ III کولیجن شامل ہیں۔

ٹائپ I کولیجن جسم کے کل کولیجن کا تقریباً 90% حصہ بناتا ہے اور جلد، بالوں، ناخنوں، ہڈیوں، ٹینڈنز اور لیگامینٹس کی مضبوطی اور ساخت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

ٹائپ III کولیجن ٹائپ I کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اور یہ کنیکٹیو ٹشوز، خون کی شریانوں اور اندرونی اعضاء میں پایا جاتا ہے، جو جلد کی مضبوطی اور لچک برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

اسے کیسے استعمال کریں؟

روزانہ 1 ساشے یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔ ایک ساشے ایک گلاس پانی یا اپنے پسندیدہ مشروب میں ڈالیں۔ اسے اچھی طرح ہلائیں اور پی لیں۔ تجویز کردہ روزانہ کی خوراک سے تجاوز نہ کریں۔ چاہے پانی میں ملائیں، اپنی پسندیدہ سموتھی میں بلینڈ کریں یا صبح کی چائے/کافی میں شامل کریں، کولیجن کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانا انتہائی سادہ اور آسان ہے۔

نیوٹریفیکٹر کا Collagatin پاؤڈر جوڑوں کی صحت کو کیسے سپورٹ کرتا ہے؟

نیوٹریفیکٹر کا Collagatin پاؤڈر کولیجن سے بھرپور فارمولا ہے جو جوڑوں کے آرام اور نقل و حرکت کے لیے ضروری امینو ایسڈز فراہم کرتا ہے، جس سے کارٹیلیج اور کنیکٹیو ٹشوز کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کیا نیوٹریفیکٹر کا Collagatin پاؤڈر گٹ ہیلتھ کے لیے معاون ہے؟

جی ہاں، کولیجن گلائسین اور پرولین جیسے امینو ایسڈز فراہم کرتا ہے، جو گٹ کی اندرونی تہہ اور ہاضمے کے راستے کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

نیوٹریفیکٹر کا Collagatin پاؤڈر کہاں سے حاصل کیا جاتا ہے؟

نیوٹریفیکٹر کا Collagatin پاؤڈر اعلیٰ معیار کے میرین کولیجن سے تیار کیا گیا ہے، جسے بہترین جذب اور افادیت کے لیے ہائیڈرولائزڈ پیپٹائڈز میں تبدیل کیا گیا ہے۔

اسے کون استعمال کر سکتا ہے؟

بالغ افراد (مرد اور خواتین) اس نیوٹراسیوٹیکل پراڈکٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

نتائج ملنے میں کتنا وقت لگے گا؟

آپ کو باقاعدہ استعمال کے 2 سے 3 ماہ کے اندر نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ نتائج ہر شخص کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں، اس لیے ہدایت کی جاتی ہے کہ مطلوبہ نتائج کے حصول تک استعمال جاری رکھیں۔

کیا یہ پراڈکٹ دوسری ادویات کے ساتھ لی جا سکتی ہے؟

جی ہاں، اس کا استعمال محفوظ ہے، لیکن ادویات کے ساتھ استعمال کرنے سے پہلے ہمیشہ ماہرِ صحت سے مشورہ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

کیا یہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے محفوظ ہے؟

حمل،دودھ پلانے والی خواتین یا کسی بھی سنگین طبی صورتحال میں صرف ماہرِ صحت ہی مشورہ دے سکتا ہے۔ ہمیشہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی نیوٹراسیوٹیکل پراڈکٹ استعمال کرنے سے پہلے ماہرِ صحت سے رجوع کریں۔

میں نیوٹریفیکٹر کا Collagatin پاؤڈر کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

نیوٹریفیکٹر کا Collagatin پاؤڈر پاکستان بھر کی تمام بڑی فارمیسیوں اور اسٹورز پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر کر کے ہوم ڈیلیوری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟

ہماری تمام پراڈکٹس DRAP سے منظور شدہ ہیں اور cGMPs کے تحت تیار ہوتی ہیں، جو معیار، حفاظت اور افادیت کی یقین دہانی کرتی ہیں۔

ہمارا معیار کا وعدہ

نیوٹریفیکٹر اعلیٰ معیار کی پراڈکٹس اور عالمی معیار کے مطابق مینوفیکچرنگ کے عمل پر کاربند ہے۔ ہماری ٹیمیں کوالٹی اشورنس، مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ اور ڈسٹری بیوشن کے تمام مراحل میں cGMP اصولوں کی پابندی کرتی ہیں۔

Customer Reviews

Based on 35 reviews
86%
(30)
14%
(5)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
M
Mahnoor Abid
Satisfied

Satisfied 😊

R
Rana Imran
Excellent

Excellent

B
Bushra hanif
I have been using it for 30 days it's taste is good and dissolvewell and I feel improvement in m

I have been using it for 30 days it's taste is good and dissolvewell and I feel improvement in m skin texture and less breakage in my nails and hair as m also using maxzoom, biotin of this companyand its really effective..

S
Salma Kashif
Collagen powder reviewThis is the second

This is the second time im ordering, after takng it for a month,i can feel the difference in my hairfall( which was excessive before i started taking collagen powder) it has considerably reduced, skin seems much better n most importantly i feel no pain in my knees which i used to hav.

A
Abdul Latif
Really it's Best

Really it's Best.

Nutrifactor’s customer trust is built on our efforts to create and formulate high quality products and to manufacture with same consistent quality standards. Our People in quality assurance, manufacturing, packaging, distribution and facility management are all required to meet standards for Current Good Manufacturing Practices (cGMPs).
Collagatin Powder

Collagatin Powder

Rs.4,800

Collagatin Powder

Rs.4,800
Pack Size: 30 Sachets

You May Also Like

Recently Viewed Products