Butex
فوائد
- بالوں کے جھڑنے اور بالوں کے پتلے ہونے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
- جلد کو ہائیڈریٹ اور چمکدار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
- ناخنوں کومضبوط اور صحتمند بناتا ہے۔
- اینٹی آکسیڈینٹ کے عمل کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
- انزائم کی ایکٹیویٹی میں مدد کرتا ہے۔

مصنوعات کی معلومات
۔Nutrifactor's Butex میں کولیجن کے ساتھ ساتھ 17 اہم وٹامنز اور معدنیات شامل ہیں، جو بالوں کو خوبصورت ، ناخنوں کو مضبوط اور جلد کوصحت مند بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ منفردفارمولہ اندر سے قدرتی خوبصورتی فراہم کرنے کے لیے ضروری غذائی اجزاء پر مشتمل ہے۔
اس میں بائیوٹن سمیت بی وٹامنز موجود ہیں جو بالوں کو مضبوط، گھنے اور لمبے بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ بی وٹامنز توانائی بحال کرنے ، اینٹی آکسیڈینٹس کےعمل اور انزائم کی سرگرمی بہترکرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
۔Butex میں موجود کولیجن اور Sodium Hyaluronate ، جلد کو نمی اور نرمی دینے کے ساتھ ساتھ سکن کے کنیکٹو ٹشوز کو بہتر بناتے ہیں اور ہائیڈریشن لیول کو برقرار رکھتے ہیں۔
وٹامن ای اور سی اینٹی آکسیڈنٹ ہیں، جو جلد کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ کولیجن کی پیداوار اور تشکیل میں بھی شامل ہیں جو جلد کو چمکدار اور صحت مند بناتے ہیں۔ وٹامن اے جلد کی دیکھ بھال اور مجموعی صحت میں مدد کرتا ہے۔
ہدایات:
روزانہ 1-2 گولیاں پانی کے ساتھ غذائی سپلیمینٹ کے طور پر لیں، ترجیحاً کھانے کے بعد یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔ تجویز کردہ روزانہ کی خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
روشنی، گرمی اور نمی سے محفوظ رکھیں۔
ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اسٹور کریں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
فوڈ سپلیمنٹ - کسی بیماری کے علاج کے لیے نہیں ہے۔
- 1667 IUVitamin A (Retinol Acetate)
- 100 mgVitamin C (Ascorbic Acid)
- 400 IUVitamin D (Cholecalciferol)
- 15 IUVitamin E (Alpha-Tocopheryl Acetate)
- 10 mgVitamin B1 (Thiamine HCl)
- 10 mgVitamin B2 (Riboflavin)
- 20 mgVitamin B6 (Pyridoxine HCl)
- 2500 mcgBiotin
- 50 mcgVitamin B12 (Cyanocobalamin)
- 2 mgCopper Sulphate
- 2 mgManganese Sulphate
- 2 mgSodium Hyaluronate
- 8 mgZinc
- 100 mcgSelenium
- 10 mgAlpha Lipoic Acid
- 25 mgCollagen
- 25 mgL-Cysteine HCl
- 3 mgHorsetail Extract
Customer Reviews
Nutrifactor’s customer trust is built on our efforts to create and formulate high quality products and to manufacture with same consistent quality standards.
Our People in quality assurance, manufacturing, packaging, distribution and facility management are all required to meet standards for Current Good Manufacturing Practices (GMP).
کولیجن کیا ہے؟
کولیجن ایک مرکب ہے جو جلد اور کنیکٹو ٹشوز میں پایا جاتا ہے اور لیگامینٹس اور پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ جسم میں سب سے زیادہ پائی جانے والی پروٹین ہے۔ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، جسم میں کولیجن ٹوٹ جاتا ہے اور اس کی پیداوارکم ہو جاتی ہے۔ کولیجن جلد کو ساخت فراہم کرنے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ کولیجن لچک اور ہائیڈریشن فراہم کرکے جلد کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اسے کیسے استعمال کرنا ہے؟
روزانہ 1-2 گولیاں کھانے کے ساتھ بطور غذائی سپلیمنٹ لیں، ترجیحاً کھانے کے بعد یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
اسے کون استعمال کر سکتا ہے؟
بالغ اور بوڑھے افراد، بالوں کے گرنے، بالوں کے پتلے ہونے، خشک بالوں، جلد کے مسائل اور ٹوٹے ہوئے ناخن جیسے مسائل کے لیے یہ سپلیمنٹ لے سکتے ہیں۔
کتنے عرصے میں نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے؟
آپ کو 2-3 ماہ کے استعمال کے اندر نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ نتائج ہر شخص میں مختلف ہو سکتے ہیں، یہ بہتر ہو گا کہ آپ استعمال جاری رکھیں جب تک کہ آپ اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کریں۔
کیا Nutrifactor's Butex کے کوئی مضر اثرات ہیں؟
Nutrifactor’s Butex کے استعمال سے ابھی تک کوئی مضر اثرات رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔ تجویز کردہ روزانہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
کیا اسے دوسری دوائیوں کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں؟
عام طور پر، غذائی سپلیمنٹس استعمال کرنے کے لیے محفوظ ہیں، لیکن اگر آپ فی الحال تجویز کردہ دوائیں لے رہے ہیں، تو یہ ہمیشہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کسی بھی غذائی سپلیمینٹ کو دوسری دوائیوں کے ساتھ استعمال کرنے سے پہلے کسی ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشورہ کریں۔
کیا یہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے محفوظ ہے؟
حمل، دودھ پلانے یا کسی بھی سنگین حالت کے حوالے سے ڈاکٹر مشورہ دے سکتا ہے۔ یہ ہمیشہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی سپلیمنٹ لینے سے پہلے کسی ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشورہ لیں۔
۔ Nutrifactor's Butex کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
یہ پاکستان بھر کی تمام معروف فارمیسیوں پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر دے کر ہوم ڈیلیوری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟
ہماری تمام مصنوعات DRAP (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) کی فہرست میں شامل ہیں اور موجودہ گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (cGMPs) کے تحت تیار کی گئی ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ صفائی، افادیت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار پر تیار ہوں۔