Biotin Plus Gummies

Rs.990.00

فوائد

  • جلد کی صحت اور نمی برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
  • بالوں اور ناخنوں کی بہتر نشوونما میں مدد کرتا ہے۔
  • میٹابولزم اور قوتِ مدافعت برقرار رکھنے میں معاون ہے۔
  • توانائی کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
Size *
Rs.990.00

Offers & Discount

View All

مصنوعات کی معلومات

بایوٹین پلس گمیز خوبصورت بالوں، چمکتی ہوئی جلد اور صحت مند ناخنوں کوفروغ دینے کے لیے اور وٹامنز کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد کرنے کا ایک ذائقہ دار اور موثر طریقہ ہے۔

ان مزیدار پھلوں کے ذائقے والی گمیز میں بایوٹین اور وٹامن سی شامل ہے جو بالوں کی صحت کو بحال کرنے میں مدد کرتے ہیں اور بالوں کے پتلے پن اور چمکدار جلد اور مضبوط ناخنوں کو سہارا دیتے ہیں۔

بایوٹین کیراٹین کی ترکیب میں مدد کرتا ہے؛ جو بالوں اور ناخنوں کی نشوونما کے لیے ایک اہم پروٹین ہے۔ یہ چربی اور امینو ایسڈز کے میٹابولزم کو منظم کرکے جسم کی توانائی کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بایوٹین پلس میں موجود وٹامن سی، کولیجن کی پیداوار میں ایک اہم غذائیت ہے۔ ایک بڑا بلڈنگ بلاک پروٹین جو جلد سمیت connective ٹشوز میں پایا جاتا ہے ۔ ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر، وٹامن سی خلیوں کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے تحفظ فراہم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ہدایات:

بالغوں کے لیے، کھانے کے ساتھ غذائی سپلیمینٹ کے طور پر یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق روزانہ 1-2 گمیز چبائیں۔ تجویز کردہ یومیہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔

صرف بالغوں کے لیےہے.حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین یا ایسے افراد جو طبی نگرانی میں ہیں اور کوئی دوا استعمال کر رہے ہیں، تو استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اگر آپ کو اس کے کسی جزو سے الرجی ہے تو اس پروڈکٹ کو استعمال نہ کریں۔ استعمال کے دوران یا کسی بھی لیبارٹری ٹیسٹ سے پہلے ، اپنے معالج کو مطلع
کریں کہ آپ بائیوٹن استعمال کر رہے ہیں۔
روشنی، گرمی اور نمی سے محفوظ رکھیں۔
ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اسٹور کریں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
فوڈ سپلیمنٹ - کسی بیماری کے علاج کے لیے نہیں ہے۔
Serving Size: One (1) Gummy, Each Gummy Contains:

Customer Reviews

Based on 29 reviews Write a review

Nutrifactor’s customer trust is built on our efforts to create and formulate high quality products and to manufacture with same consistent quality standards.
Our People in quality assurance, manufacturing, packaging, distribution and facility management are all required to meet standards for Current Good Manufacturing Practices (GMP).

عمومی سوالات

میں کتنے وقت میں نتائج حاصل کروں گا؟

آپ کو 2-3 ماہ کے استعمال کے اندر نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ نتائج ہر شخص سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ آپ اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ آپ کو مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوں۔

اسے استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

بالغوں کے لیے، کھانے کے ساتھ غذائی سپلیمینٹ کے طور پر یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق روزانہ 1-2 گمیز چبائیں۔ تجویز کردہ یومیہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔

بایوٹین کی کمی کی علامات کیا ہیں؟

بایوٹین کی کمی دیگر غذائی قلت کی طرح عام نہیں ہے۔ کی کی صورت میں ، درج ذیل علامات پیدا ہو سکتی ہیں:

جلد پر سرخ دھبے، خاص طور پر چہرے پر

خشک یا کھردری جلد

خشک آنکھیں

ٹوٹے ہوئے بال

بال گرنا

تھکاوٹ

بے خوابی یا سونے میں دشواری

منہ کے کناروں سے جلد کا پھٹ جانا

مجھے وٹامن گمیز کیوں لینا چاہئے؟

کیپسول یا گولی کی شکل میں روزانہ متعدد غذائی سپلیمنٹس لینا تکلیف دہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جنہیں کیپسول یا گولیاں نگلنے میں دشواری ہوتی ہے۔ گمیز انھیں فوائد کے ساتھ اس کام کو آسان اور مزیدار بنا سکتی ہیں۔

کیا اس میں چینی ہے؟

جی ہاں، Nutrifactor’s Biotin Plus gummy میں چینی شامل ہے۔

۔Biotin Plus gummy لینے سے پہلے مجھے کیا معلوم ہونا چاہیے؟

Biotin Plus استعمال کرنے سے پہلے، اپنے ڈاکٹر سے بات کریں اگر آپ کو گردے کی بیماری ہے، پیٹ کی سرجری ہوئی ہے یا تمباکو نوشی ہے۔ اگر آپ کو بایوٹین یا وٹامن سی سے الرجی ہے تو آپ کو یہ پروڈکٹ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

کیا اس پروڈکٹ کو دوسری دوائیوں کے ساتھ لیا جا سکتا ہے؟

Biotin Plus gummy ایک غذائی سپلیمینٹ ہے جس کا استعمال محفوظ ہے، لیکن تجویز کردہ ادویات کے ساتھ استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ لینے کی تجویز کی جاتی ہے۔

اوور ڈوز کی صورت میں کیا نقصان ہوگا؟

چونکہ بایوٹین پانی میں گھل جانے والا وٹامن ہے، اس لیےOverdose کی صورت میں نقصان ہونے کا امکان نہیں ہے۔

اگر میں ایک خوراک نہ کھاوٗں تو کیا نقصان ہوگا؟

خوراک مس ہوجانے کی صورت میں اگلی خوراک اپنے مقررہ وقت پر لے لیں۔

کیا Nutrifactor’s Biotin Plus gummy کا کوئی مضر اثر ہے؟

۔Nutrifactor’s Biotin Plus gummy کے استعمال سے ابھی تک کوئی مضر اثرات رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔ تجویز کردہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔

کیا یہ پروڈکٹ گلوٹین سے پاک ہے؟

ہاں، یہ گندم اور گلوٹین سے پاک ہے۔

کیا یہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے محفوظ ہے؟

حمل، دودھ پلانے، یا کسی بھی سنگین حالت کے حوالے سے صرف ڈاکٹر ہی مشورہ دے سکتا ہے۔ یہ ہمیشہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی سپلیمنٹ لینے سے پہلے کسی ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشورہ لیں۔

میں Nutrifactor's Biotin Plus Gummy کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

یہ پاکستان بھر کی تمام معروف فارمیسیوں پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر دے کر ہوم ڈیلیوری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟

ہماری تمام مصنوعات DRAP (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) کی فہرست میں شامل ہیں اور موجودہ گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (cGMPs) کے تحت تیار کی گئی ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ طاقت، افادیت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار پر تیار ہوں۔

Biotin Plus Gummies
You have successfully subscribed!
ico-collapse
Recently Viewed
ic-cross-line-top
Top
ic-expand
ic-cross-line-top