Prostamen

Rs.990
Rs.990

فوائد:

مردانہ ہارمونز کی سطح کو توازن میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

پروسٹیٹ کے بڑھنے کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

DHT بلاکر کی حیثیت سے مردانہ گنج پن (male pattern baldness) سے بچاؤ میں معاون ہے۔

Pack Size: 30 Capsules
3 coins badge
990
Wellness Coins
How it works?
Subtotal: Rs.990

پراڈکٹ کی معلومات:

نیوٹریفیکٹر Prostamen ایک مکمل فارمولہ ہے جو خاص طور پر مردوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں سائنسی طور پر تحقیق شدہ طاقتور جڑی بوٹیاں اور معاون غذائی اجزاء موجود ہیں جو پروسٹیٹ غدود کی صحت کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اس فارمولے میں Saw Palmetto، Pumpkin Seed اور Nettle Root کے اعلیٰ معیار کے ہربل ایکسٹریکٹس کو Vitamin B6 اور Zinc کے ساتھ ملایا گیا ہے تاکہ مردوں میں پروسٹیٹ کی صحت اور مجموعی تندرستی کو بہتر بنایا جا سکے۔

Saw Palmetto Extract پروسٹیٹ کے افعال کو بہتر بناتا ہے، پیشاب کے بہاؤ کو آسان بناتا ہے اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن (UTIs) کی علامات کو کم کرتا ہے۔ Pumpkin Seed Extract میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو فری ریڈیکلز کے نقصان دہ اثرات سے خلیوں کو تحفظ دیتی ہیں۔

Zinc ایک ضروری منرل ہے جو ہارمونز کے افعال اور مردوں کی مجموعی تولیدی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔

ہدایات:

روزانہ 2 کیپسول کھانے کے ساتھ لیں یا ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی ہدایات کے مطابق۔ تجویز کردہ روزانہ کی مقدار سے زیادہ نہ لیں۔

صرف بالغوں کے لیےہے۔ ایسے افرادجو کوئی اوردوا استعمال کر رہے ہیں یا کوئی دوا لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔ اگر آپ کو اس کے کسی جزو سے الرجی ہے تو اس پروڈکٹ کو استعمال نہ کریں۔ اگر کوئی منفی ردعمل ہوتا ہے توفورااستعمال روک دیں اور ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
روشنی، گرمی اور نمی سے محفوظ رکھیں۔
ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اسٹور کریں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
نیوٹراسیوٹیکل پراڈکٹ - کسی بیماری کے علاج کے لیے نہیں ہے۔

FAQs:

سا پالمیٹو (Saw Palmetto) کیا ہے؟

سا پالمیٹو (Saw Palmetto) ایک قدرتی ہرب ہے جو پیشاب کے صحت مند بہاؤ اور پروسٹیٹ کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اس میں سوزش کم کرنے والی (anti-inflammatory) خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

استعمال کا طریقہ کیا ہے؟

روزانہ کھانے کے ساتھ 2 کیپسول لیں یا ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔ تجویز کردہ مقدار سے زیادہ نہ لیں۔

مجھے کتنے وقت میں نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے؟

آپ کو 1 سے 2 ماہ کے استعمال کے اندر نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ نتائج ہر فرد میں مختلف ہو سکتے ہیں، لہٰذا مطلوبہ نتائج حاصل ہونے تک استعمال جاری رکھیں۔

نیوٹریفیکٹر Prostamen کن علامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

پروسٹیٹ کے بڑھنے کی علامات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جیسے کہ:

رات کو بار بار پیشاب کے لیے اٹھنا

پیشاب میں دشواری، بہاؤ کمزور ہونا

پیشاب کرنے میں دیر لگنا یا کمزور دھار

کیا اسے دوسری ادویات کے ساتھ لیا جا سکتا ہے؟

استعمال عام طور پر محفوظ ہے، لیکن اگر آپ کوئی نسخے والی دوائیں لے رہے ہیں تو شروع کرنے سے پہلے ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشورہ کریں۔

نیوٹریفیکٹر Prostamen کے سائیڈایفیکٹس کیا ہیں؟

عام طور پر کوئی سنجیدہ سائیڈایفیکٹس نہیں ہیں مگر چکر آنا، سر درد، متلی، الٹی، قبض یا اسہال ہو سکتے ہیں۔

کیا یہ پراڈکٹ گلوٹن فری ہے؟

جی ہاں، یہ مکمل طور پر گلوٹن فری ہے۔

نیوٹریفیکٹر Prostamen کہاں سے خریدا جا سکتا ہے؟

یہ پاکستان بھر کی تمام بڑی فارمیسیوں پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر دے کر گھر بیٹھے ڈلیوری حاصل کر سکتے ہیں۔

سلیکا جیل کیا ہے اور پراڈکٹ میں کیوں ڈالا جاتا ہے؟

سلیکا جیل سلیکا ڈائی آکسائیڈ (SiO₂) کی ایک porous شکل ہے جو نمی جذب کر کے پراڈکٹ کو خشک اور تازہ رکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اسے گولیوں اور کیپسولز میں درج ذیل مقاصد کے لیے شامل کیا جاتا ہے:

استحکام برقرار رکھنا: نمی کی وجہ سے فعال اجزاء کے خراب ہونے سے بچاتا ہے۔

شیلف لائف بڑھانا: نمی کو کنٹرول کر کے دوا کو زیادہ عرصہ تک مؤثر رکھتا ہے۔

پھپھوندی اور بیکٹیریا سے تحفظ: نمی کم کر کے معیار خراب ہونے سے روکتا ہے۔

پراڈکٹس کی اصلیت چیک کرنے کے لیے، گولیوں اور کیپسولز میں موجود سفید رنگ کے نارنجی برانڈنگ والے سلیکا جیل کے تھیلے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ تھیلے نمی سے بچاتے ہیں اور بہترین معیار و افادیت کو یقینی بناتے ہیں۔

کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟

ہماری تمام پراڈکٹس ڈرَگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) سے منظور شدہ ہیں اور cGMPs کے تحت تیار کی جاتی ہیں، جو طاقت، پاکیزگی، افادیت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتی ہیں۔

ہمارا معیار کا وعدہ:

نیوٹریفیکٹر کے صارفین کا اعتماد اعلیٰ معیار کی پراڈکٹس اور ان کی مستقل معیاری فارمولیشن بنانے کے وعدے پر قائم ہے۔ کوالٹی اشورنس، مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ، ڈسٹری بیوشن اور فیسیلٹی مینیجمنٹ میں ہمارے تمام لوگ cGMPs کی پابندی کرتے ہیں۔

Customer Reviews

Based on 64 reviews
77%
(49)
22%
(14)
2%
(1)
0%
(0)
0%
(0)
H
Humayun Shakeel
Very effective.

Very effective, I'm feeling better.

A
Anonymous
This is very good supplement for treatment

This is very good supplement for treatment.

N
Naeema Saleem
Awesome

Awesome

N
Naeem khan Khan
Satisfactory

Satisfactory

F
Faisal Ali
Nice

Nice product

Nutrifactor’s customer trust is built on our efforts to create and formulate high quality products and to manufacture with same consistent quality standards. Our People in quality assurance, manufacturing, packaging, distribution and facility management are all required to meet standards for Current Good Manufacturing Practices (cGMPs).
Prostamen

Prostamen

Rs.990

Prostamen

Rs.990
Pack Size: 30 Capsules

You May Also Like

Recently Viewed Products