Sale

Nuzinc

Rs.850.00. Rs.663.00

فوائد

  • قوتِ مدافعت بہتر کرنے میں معاون ہے.
  • مردانہ تولیدی صحت کے لیے ضروری ہے۔
  • صحت مند جلد کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
  • جلد کی ساخت اور زخم کی شفا یابی میں مددکرتا ہے۔
  • بینائی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
Pack Size *
Rs.663.00

Offers & Discount

View All

مصنوعات کی معلومات

Nutrifactor’s Nuzinc میں زنک ہوتا ہے، جو کہ قوتِ مدافعت بہتر کرنے، زخم بھرنے اور جلد کی صحت برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔

جسم میں سینکڑوں انزیمیٹک رد عمل کے لیے زنک ایک ضروری معدنیات ہے۔ یہ جسم کے بنیادی اینٹی آکسیڈینٹ انزائمز میں سے ایک اہم جزو ہے۔ زنک مردانہ تولیدی صحت اور صحت مند سپرم کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر بڑی عمر کے افراد میں بینائی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ہدایات:

روزانہ 1-2 گولیاں پانی کے ساتھ غذائی سپلیمینٹ کے طور پر لیں، ترجیحاً کھانے کے بعد یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔ روزانہ تجویز کردہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔

صرف بالغوں کے لیےہے۔ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین یا ایسے افرادجو کوئی اوردوا استعمال کر رہے ہیں یا کوئی دوا لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔ اگر آپ کو اس کے کسی جزو سے الرجی ہے تو اس پروڈکٹ کو استعمال نہ کریں۔ اگر کوئی منفی ردعمل ہوتا ہے توفورااستعمال روک دیں اور ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
روشنی، گرمی اور نمی سے محفوظ رکھیں۔
ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اسٹور کریں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
فوڈ سپلیمنٹ - کسی بیماری کے علاج کے لیے نہیں ہے۔
Serving Size: One (1) Tablet, Each Tablet Contains:

Customer Reviews

Based on 16 reviews Write a review

Nutrifactor’s customer trust is built on our efforts to create and formulate high quality products and to manufacture with same consistent quality standards.
Our People in quality assurance, manufacturing, packaging, distribution and facility management are all required to meet standards for Current Good Manufacturing Practices (GMP).

عمومی سوالات

میں کتنے وقت میں نتائج حاصل کروں گا؟

آپ کو 2-3 ماہ کے استعمال کے اندر نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ نتائج ہر شخص سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ آپ اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ آپ کو مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوں۔

زنک کی کمی کی علامات کیا ہیں؟

جب آپ میں زنک کی کمی ہوتی ہے، تو آپ کا جسم صحت مند نئے خلیات پیدا نہیں کر سکتا۔ زنک کی کمی کی علامات یہ ہیں.:

وزن میں غیر متوقع کمی

زخم مندمل ہونے میں تاخیر

سستی

سونگھنے اور ذائقہ کی حس کا کم ہونا

اسہال

بھوک میں کمی

جلد پر زخم ہونا

اسے استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

غذائی سپلیمینٹ کے طور پر 1-2 گولیاں، کھانے کے بعد یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق روزانہ استعمال کریں۔

کیا اس پروڈکٹ کو دوسری دوائیوں کے ساتھ لیا جا سکتا ہے؟

Nuzinc ایک غذائی سپلیمینٹ ہے جس کا استعمال محفوظ ہے، لیکن اگر آپ فی الحال کوئی دوائیں لے رہے ہیں، تو اسے استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ لینے کی تجویز کی جاتی ہے۔

۔Nuzinc لینے کے دوران مجھے کس چیز سے پرہیز کرنا چاہئے؟

اس سپلیمینٹ کو ایسی خوراک کے ساتھ لینے سے گریز کریں جن میں کیلشیم یا فاسفورس زیادہ ہوتا ہے جو آپ کے جسم کے لیے Zinc gluconate کو جذب کرنا مشکل بنا سکتا ہے۔ کیلشیم یا فاسفورس والی غذاؤں میں دودھ، پنیر، دہی، آئس کریم، خشک پھلیاں یا مٹر، دال، گری دار میوے، پینٹ بٹر، بیئر، کولا سافٹ ڈرنکس اور ہاٹ چاکلیٹ شامل ہیں۔

کیا Nutrifactor's Nuzinc کا کوئی مضر اثر ہے؟

Nutrifactor’s Nuzinc کے استعمال سے ابھی تک کوئی مضر اثرات رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔ تجویز کردہ روزانہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔

کیا یہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے محفوظ ہے؟

حمل، دودھ پلانے، یا کسی بھی سنگین حالت کے حوالے سے صرف ڈاکٹر ہی مشورہ دے سکتا ہے۔ یہ ہمیشہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی سپلیمنٹ لینے سے پہلے کسی ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشورہ لیں۔

میں Nutrifactor's Nuzinc کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

یہ پاکستان بھر کی تمام معروف فارمیسیوں پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر دے کر ہوم ڈیلیوری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟

ہماری تمام مصنوعات DRAP (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) کی فہرست میں شامل ہیں اور موجودہ گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (cGMPs) کے تحت تیار کی گئی ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ طاقت، افادیت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار پر تیار ہوں۔

Nuzinc
You have successfully subscribed!
ico-collapse
Recently Viewed
ic-cross-line-top
Top
ic-expand
ic-cross-line-top