Sale

Magnesium 500 mg

Rs.990.00. Rs.772.00

فوائد

  • پٹھوں اور اعصابی نظام کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
  • دل کی صحت برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
  • جسم میں کیلشیم کے توازن کو برقرار رکھ کر ہڈیاں صحت مند اور مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔
Pack Size *
Rs.772.00

Offers & Discount

View All

مصنوعات کی معلومات

۔Nutrifactor's Magnesium ایک غذائی سپلیمینٹ ہے جس میں پٹھوں کی صحت اور مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کے لیے ایک ضروری معدنیات شامل ہے کیونکہ یہ ہڈیوں کی معدنیات کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

میگنیشیم جسم میں 300 سے زیادہ Biochemical Reaction میں مدد کرتا ہے۔ یہ اعصابی نظام کے معمول کے کام میں حصہ ڈالتا ہے اور پٹھوں کے پھیلنے اور سُکٹرنے کے عمل اور اعصابی نظام کی کاروائی میں بھی شامل ہوتا ہے۔

یہ دل کی دھڑکن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے اور مجموعی طور پر دل کی صحت کی بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ سیل ڈویژن، اور توانائی اور پروٹین کی پیداوارکے عمل میں بھی اس کا کردار ہے۔

ہدایات:

روزانہ 1 گولی بطور غذائی سپلیمینٹ پانی کے ساتھ لیں، ترجیحاً کھانے کے بعد یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔ تجویز کردہ یومیہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔

undefined

صرف بالغوں کے لیےہے۔ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین یا ایسے افرادجو کوئی اوردوا استعمال کر رہے ہیں یا کوئی دوا لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔ اگر آپ کو اس کے کسی جزو سے الرجی ہے تو اس پروڈکٹ کو استعمال نہ کریں۔ اگر کوئی منفی ردعمل ہوتا ہے توفورااستعمال روک دیں اور ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
روشنی، گرمی اور نمی سے محفوظ رکھیں۔
ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اسٹور کریں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔.
فوڈ سپلیمنٹ - کسی بیماری کے علاج کے لیے نہیں ہے۔
Serving Size: One (1) Tablet, Each Tablet Contains:

Customer Reviews

Based on 20 reviews Write a review

Nutrifactor’s customer trust is built on our efforts to create and formulate high quality products and to manufacture with same consistent quality standards.
Our People in quality assurance, manufacturing, packaging, distribution and facility management are all required to meet standards for Current Good Manufacturing Practices (GMP).

عمومی سوالات:

میں کتنے وقت میں نتائج حاصل کروں گا؟

آپ کو 2-3 ماہ کے استعمال کے اندر نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ نتائج ہر شخص سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ آپ اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ آپ کو مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوں۔

کون سی علامات میگنیشیم کی کمی کی نشاندہی کرتی ہیں؟

میگنیشیم کی کمی کئی علامات کا سبب بن سکتی ہے جن میں چڑچڑاپن، تھکاوٹ، اندرونی بے چینی، پاؤں ٹھنڈے پڑنا، سر درد، توانائی کی کمی، پٹھوں میں درد، متلی اور الٹی شامل ہیں۔

کیا میں کھانے سے میگنیشیم حاصل کر سکتا ہوں؟

ہاں، بہت سے کھانے میں میگنیشیم ہوتا ہے۔ فائبر سے بھرپور غذائیں عام طور پر میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ میگنیشیم کے غذائی ذرائع میں پھلیاں، سارا اناج، سبزیاں (خاص طور پر بروکولی، اسکواش، اور پتوں والی سبز سبزیاں)، بیج اور گری دار میوے (خاص طور پر بادام) شامل ہیں۔ دیگر ذرائع میں دودھ کی مصنوعات، گوشت، چاکلیٹ اور کافی شامل ہیں۔

کیا میگنیشیم سپلیمینٹ دل کی صحت کے لیے اہم ہے؟

میگنیشیم دل کی صحت کے لیے ایک اہم معدنیات ہے ۔ کیلشیم پٹھوں کو سکڑنے کا سبب بنتا ہے اور میگنیشیم ان کو ریلییکس کرتا ہے۔ میگنیشیم ایک قدرتی کیلشیم چینل بلاکر ہے (جسم میں کیلشیم کی مناسب مقدار کو منظم کرتا ہے) اور یہ ایک قدرتی معدنیات بھی ہے جو Badکولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور جسم میں Goodکولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

اسے استعمال کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

غذائی سپلیمینٹ کے طور پر، روزانہ 1 گولی پانی کے ساتھ لیں، ترجیحاً کھانے کے بعد یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔

کیا اس پروڈکٹ کو دوسری دوائیوں کے ساتھ لیا جا سکتا ہے؟

میگنیشیم ایک غذائی سپلیمینٹ ہے جس کا استعمال محفوظ ہے، لیکن تجویز کردہ ادویات کے ساتھ استعمال کرنے سے پہلے ہمیشہ ڈاکٹر سے مشورہ لینے کی سفارش کی جاتی ہے۔

کیا یہ پروڈکٹ گلوٹین سے پاک ہے؟

ہاں، یہ گندم اور گلوٹین سے پاک ہے۔

کیا یہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے محفوظ ہے؟

حمل، دودھ پلانے، یا کسی بھی سنگین حالت کے حوالے سے صرف ڈاکٹر ہی مشورہ دے سکتا ہے۔ یہ ہمیشہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی سپلیمنٹ لینے سے پہلے کسی ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشورہ لیں۔

میں Nutrifactor's Magnesium کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

یہ پاکستان بھر کی تمام معروف فارمیسیوں پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر دے کر ہوم ڈیلیوری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟

ہماری تمام مصنوعات DRAP (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) کی فہرست میں شامل ہیں اور موجودہ گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (cGMPs) کے تحت تیار کی گئی ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ صفائی، افادیت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار پر تیار ہوں۔

Magnesium 500 mg
You have successfully subscribed!
ico-collapse
Recently Viewed
ic-cross-line-top
Top
ic-expand
ic-cross-line-top