Leanax
فوائد
- میٹابولزم کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
- ہاضمہ کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
- چربی کو پگھلانے میں مدد کرتا ہے اور کاربوہائیڈریٹ سے چربی کی پیداوار کو بھی روکتا ہے۔
- بھوک کو کم کرنے اور توانائی کی سطح کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
- صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔
Offers & Discount
View All

مصنوعات کی معلومات
۔Nutrifactor's Leanax ایک غذائی سپلیمینٹ ہے جس میں قدرتی اور خالص جڑی بوٹیوں کے اجزاء کا مرکب شامل ہے جو صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنے کیلئے مفید ہے۔ اس میں گارسینیا کمبوگیا، گرین ٹی اور ادرک کی جڑ کے ایکسٹریکٹس شامل ہیں جو صحت مند میٹابولزم کو سپورٹ کرتے ہیں، چربی کو پگھلانے اور جسمانی وزن کو قدرتی طور پر کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
گرین ٹی ایکسٹریکٹ میں موجود پولیفینول اور کیٹیچنز جیسے بایو ایکٹیو کمپاوٗنڈز طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ تحفظ فراہم کرتے ہیں اور گارسینیا فروٹ ایکسٹریکٹ میں موجود ہائیڈروکسی سائٹرک ایسڈ (HCA) بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے اور Citrate Lyase enzyme کو روک کر فیٹی ایسڈز کی سسیلز میں پیداوار کو روکتا ہے۔
ادرک خراب ہاضمہ کے علاج کیلئے مفید ہے۔ یہ ہاضمہ کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور عارضی طور پر ہلکی متلی کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ Leanax میں موجود Chromium Picolinate، ایک ٹریس منرل ہے جو گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹ میٹابولزم کے لیے ضروری ہے، یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو نارمل کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہ جسم کو صحت مند بنانے میں بھی کارآمد ہے۔
وٹامن B1، B6، B12 اور بایوٹین، مجموعی طور پر، ایک صحت مند اعصابی نظام کی بحالی میں حصہ ڈالتے ہیں، جبکہ Pantothenic Acid (وٹامن B5) ذہنی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بی وٹامنز توانائی کی سطح کو بڑھانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
روشنی، گرمی اور نمی سے محفوظ رکھیں۔
ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اسٹور کریں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
فوڈ سپلیمنٹ - کسی بیماری کے علاج کے لیے نہیں ہے۔
- 0.75 mgVitamin B1 (Thiamine HCl)
- 0.75 mgVitamin B2 (Riboflavin)
- 1 mgVitamin B3 (Niacin)
- 1 mgVitamin B6 (Pyridoxine HCl)
- 3 mcgVitamin B12 (Cyanocobalamin)
- 15 mcgBiotin
- 0.5 mgVitamin B5 (Pantothenic Acid)
- 75 mcgChromium Picolinate
- 225 mgGarcinia Fruit Extract
- 200 mgGreen Tea Extract
- 50 mgGinger Root Extract
Customer Reviews
Nutrifactor’s customer trust is built on our efforts to create and formulate high quality products and to manufacture with same consistent quality standards.
Our People in quality assurance, manufacturing, packaging, distribution and facility management are all required to meet standards for Current Good Manufacturing Practices (GMP).
عمومی سوالات
جسم کی چربی کو کیسے کم کیا جائے؟
چربی پگھلانے کے لیے ورزش کریں۔
مسلز بنانے کیلئے ورزش کریں۔
پروسیسڈ فوڈ، میٹھے مشروبات اور ایسے کھانوں سے پرہیز کریں جن میں ٹرانس فیٹس کی مقدار زیادہ ہو۔
زیادہ سے زیادہ پانی پیئں.
ناشتہ نہ چھوڑیں۔
غذا میں سپلیمنٹس شامل کریں جو صحت مند میٹابولزم، چربی پگھلانے اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
کیا Nutrifactor's Leanax کا کوئی مضر اثر ہے؟
Nutrifactor's Leanax عام طور پر استعمال کرنا محفوظ ہے لیکن یہ کچھ لوگوں میں قبض، اسہال، خراب پیٹ اور پیٹ کی تکلیف کا سبب بن سکتا ہے۔ استعمال سے پہلے ہمیشہ لیبل پڑھیں اور تجویز کردہ روزانہ کی خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
میں کتنے وقت میں نتائج حاصل کرنا شروع کروں گا؟
آپ کو 2-3 ماہ کے استعمال کے اندر نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ خوراک اور طرز زندگی کے انتخاب کے لحاظ سے نتائج ایک شخص سے دوسرے میں مختلف ہو سکتے ہیں۔ جب تک آپ اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرتے تب تک جاری رکھنا بہتر ہوگا۔
اسے کیسے استعمال کرنا ہے؟
بالغوں کے لیے، کھانے سے پہلے یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق روزانہ 2 کیپسول بطور غذائی سپلیمینٹ لیں۔ تجویز کردہ یومیہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
۔Nutrifactor's Leanax استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے کس کو مشورہ کرنا چاہیے؟
کوئی بھی جو حاملہ ہے، دودھ پلانے والا ہے، یا طبی نگرانی میں کوئی بھی تجویز کردہ دوا استعمال کر رہا ہے اسے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد Leanax کا استعمال کرنا چاہیے۔
کیا میں اسے دوسری دوائیوں کے ساتھ استعمال کر سکتا ہوں؟
عام طور پر، غذائی سپلیمنٹس استعمال کرنے کے لیے محفوظ ہیں، لیکن اگر آپ فی الحال تجویز کردہ ادویات لے رہے ہیں، تو یہ ہمیشہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کسی بھی غذائی سپلیمینٹ کو دوسری دوائیوں کے ساتھ استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
میں Nutrifactor's Leanax کہاں سے خرید سکتا ہوں؟
یہ پاکستان بھر کی تمام معروف فارمیسیوں پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر دے کر ہوم ڈیلیوری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟
ہماری تمام مصنوعات DRAP (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) کی فہرست میں شامل ہیں اور موجودہ گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (cGMPs) کے تحت تیار کی گئی ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ صفائی، افادیت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار پر تیار ہوں۔