Nucal-Z

Rs.850.00

فوائد

  • ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔
  • الیکٹرولائٹس کا توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
  • جسم میں کیلشیم جذب کرنےمیں مدد کرتا ہے۔
  • قوتِ مدافعت اور دل کی صحت بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  • آسٹیوپوروسس کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہے۔
Pack Size *
Rs.850.00

Offers & Discount

View All

مصنوعات کی معلومات

Nutrifactor's Nucal-Z ایک غذائی سپلیمینٹ ہے جس میں 4 ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں، جو ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔

اس میں کیلشیم شامل ہے، جو ہڈیوں کی بہترین صحت کے لیے ذمہ دار ایک اہم معدنیات ہے، اور پٹھوں، اعصاب اور دل کی صحت برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

میگنیشیم صحت مند انزیمیٹک ایکٹیویٹی، قلبی صحت، اور نارمل اعصابی صحت برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

وٹامن ڈی 3 کیلشیم کے جذب کو بڑھانے اور صحت مند مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے کے ذریعے ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

اس میں زنک بھی شامل ہے، ایک ورسٹائل معدنیات جو ہڈیوں کے میٹابولزم میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اینٹی آکسیڈنٹ سپورٹ فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے، اور قوتِ مدافعت کو بہتر بناتا ہے۔

ہدایات:

روزانہ 2 گولیاں پانی کے ساتھ غذائی سپلیمینٹ کے طور پر لیں، ترجیحاً کھانے کے بعد یا ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔ روزانہ تجویز کردہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔

صرف بالغوں کے لیےہے۔ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین یا ایسے افرادجو کوئی اوردوا استعمال کر رہے ہیں یا کوئی دوا لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔ اگر آپ کو اس کے کسی جزو سے الرجی ہے تو اس پروڈکٹ کو استعمال نہ کریں۔ اگر کوئی منفی ردعمل ہوتا ہے توفورااستعمال روک دیں اور ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
روشنی، گرمی اور نمی سے محفوظ رکھیں۔
ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اسٹور کریں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
فوڈ سپلیمنٹ - کسی بیماری کے علاج کے لیے نہیں ہے۔

Customer Reviews

Based on 15 reviews Write a review

Nutrifactor’s customer trust is built on our efforts to create and formulate high quality products and to manufacture with same consistent quality standards.
Our People in quality assurance, manufacturing, packaging, distribution and facility management are all required to meet standards for Current Good Manufacturing Practices (GMP).

عمومی سوالات

کیلشیم کیا ہے؟

کیلشیم جسم میں سب سے زیادہ وافر مقدار میں پایا جانے والا معدنیات ہے، جو بنیادی طور پر ہڈیوں اور دانتوں میں موجود ہوتا ہے۔ یہ ایک ضروری غذائی جزو ہے جو دل کی صحت، پٹھوں کے معمول کے کام، مضبوط ہڈیوں اور صحت مند اعصاب کے لیے زیادہ سے زیادہ مقدار میں درکار ہوتا ہے۔

میگنیشیم کیا ہے؟

میگنیشیم انرجی میٹابولزم، پروٹین کی پیداوارکے لیے اہم معدنیات ہے اور یہ جسم میں 300 سے زائد میٹابولک ری ایکشنز میں بھی حصہ لیتا ہے۔ یہ ہڈیوں، عضلات، اعصاب اور قلبی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ میگنیشیم زیادہ تر فائبر والی غذاؤں جیسے کہ اناج، پھلیاں، بیج، گری دار میوے، سبزیاں، گوشت اور دودھ کی مصنوعات سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

زنک کا کردار کیا ہے؟

زنک ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو خلیوں کو آزاد ریڈیکلز کے ممکنہ نقصان دہ اثرات سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ قوتِ مدافعت کو بہتر بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

وٹامن ڈی 3 (Cholecalciferol) کیا ہے؟

وٹامن ڈی تھری یا Cholecalciferol وٹامن ڈی کی فعال شکل ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو سہارا دینے کا ذمہ دار ہے۔

کیا Nutrifactor’s Nucal-Z کا کوئی ضمنی اثر ہے؟

Nutrifactor’s Nucal-Z کے استعمال سے ابھی تک کوئی مضر اثرات رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔ تجویز کردہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔

میں کتنے وقت میں نتائج حاصل کرنا شروع کروں گا؟

آپ کو 2-3 ماہ کے استعمال کے اندر نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ نتائج ہر شخص سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ آپ اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ آپ کو مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوں۔

اسے کیسے استعمال کرنا ہے؟

روزانہ 2 گولیاں بطور غذائی سپلیمینٹ پانی کے ساتھ لیں، ترجیحاً کھانے کے بعد۔ روزانہ تجویز کردہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔

اسے کون استعمال کر سکتا ہے؟

بالغ اور بوڑھے لوگ یہ غذائی سپلیمنٹ لے سکتے ہیں۔

کیا یہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے محفوظ ہے؟

حمل، دودھ پلانے، یا کسی دوسری سنگین حالت کے حوالے سے، ڈاکٹر مشورہ دے سکتا ہے۔ یہ ہمیشہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی غذائی سپلیمینٹ لینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ لیں۔

کیا میں اسے دوسری دوائیوں کے ساتھ استعمال کر سکتا ہوں؟

عام طور پر، غذائی سپلیمنٹس استعمال کرنے کے لیے محفوظ ہیں، لیکن یہ ہمیشہ تجویز کیا جاتا ہے کہ کسی بھی غذائی سپلیمنٹ کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ لیں۔

میں Nutrifactor's Nucal-Z کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

یہ پاکستان بھر کی تمام معروف فارمیسیوں پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر دے کر ہوم ڈیلیوری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟

ہماری تمام مصنوعات DRAP (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) کی فہرست میں شامل ہیں اور موجودہ گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (cGMPs) کے تحت تیار کی گئی ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ طاقت، افادیت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار پر تیار ہوں۔

Nucal-Z
You have successfully subscribed!
ico-collapse
Recently Viewed
ic-cross-line-top
Top
ic-expand
ic-cross-line-top