12

Nutrifol

Rs.850
Rs.850

فوائد:

دورانِ حمل Bioactive Folate سے معاونت فراہم کرے۔

صحت مند سرخ خون کے خلیوں کی تشکیل میں مدد کرتا ہے۔

دورانِ حمل بچے کی صحت مند نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Pack Size: 60 Tablets
3 coins badge
850
Wellness Coins
How it works?
Subtotal: Rs.850

پراڈکٹ کی معلومات

نیوٹریفیکٹر Nutrifol میں L-Methylfolate شامل ہے جو جسم میں ٹشوز کے ذریعے استعمال ہونے والی فولیٹ کی ایکٹو فارم ہے۔ یہ water-soluble وٹامن ہے جس کا مطلب ہے کہ ہمارے جسم کو روزانہ کی بنیاد پر اس کی فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایل- متھائیلفولیٹ (L-Methylfolate)، نیوٹریفیکٹر Nutrifol میں موجود ہے جو حاملہ خواتین کے لیے بھی بہت اہم ہے، خاص طور پر پہلی سہ ماہی کے دوران، کیونکہ یہ دورانِ حمل بچے کی صحت مند نشوونما میں مدد کرتا ہے، اور اس کی کمی بچوں میں پیدائش سے متعلق مختلف امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ خون میں ہومو سسٹین کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہومو سسٹین ایک امینو ایسڈ ہے جو بی وٹامنز کے ذریعے ہمارے صحت مند جسم کے کام کرنے کے لیے مختلف مفید کیمیکلز میں ٹوٹ جاتا ہے۔ ہومو سسٹین کی ضرورت سے زیادہ مقدار دل اور دماغ کے مختلف امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

وٹامن بی 12 اور آئرن کے ساتھ استعمال کرنے سے، نیوٹریفیکٹر Nutrifol جسم میں صحت مند سرخ خلیات کی پیداوار میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

ہدایات:

کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بغیر یا ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی ہدایت کے مطابق روزانہ ایک (1) گولی لیں۔ تجویز کردہ یومیہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔

صرف بالغوں کے لیےہے۔ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین یا ایسے افرادجو کوئی اوردوا استعمال کر رہے ہیں یا کوئی دوا لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔ اگر آپ کو اس کے کسی جزو سے الرجی ہے تو اس پروڈکٹ کو استعمال نہ کریں۔ اگر کوئی منفی ردعمل ہوتا ہے توفورااستعمال روک دیں اور ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
روشنی، گرمی اور نمی سے محفوظ رکھیں۔
ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اسٹور کریں۔
بچوں کی پہنچ سے دور
نیوٹراسیوٹیکل پراڈکٹ - کسی بیماری کے علاج کے لیے نہیں ہے۔
Serving Size: One (1) Tablet, Each Tablet Contains:

FAQs:

ایل- متھائیلفولیٹ (L-Methylfolate) فولک ایسڈ سے کیسے مختلف ہے؟

یہ فولک ایسڈ کی بائیو ایکٹو (جسم میں فوراً استعمال ہونے والی) شکل ہے، یعنی اس کی جسم میں جذب ہونے کی شرح مصنوعی فولک ایسڈ سے کہیں زیادہ ہے۔ ہمارا جسم فولک ایسڈ کو اس کی ایکٹو شکل میں تبدیل کرنے کی صلاحیت محدود رکھتا ہے، اس لیے L-Methylfolate لینا بہتر اور مؤثر آپشن ہے۔

یہ پراڈکٹ کون استعمال کر سکتا ہے؟

بالغ افراد روزانہ کی فولیٹ کی ضرورت پوری کرنے کے لیے یہ پراڈکٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

نیوٹریفیکٹر Nutrifol کے ممکنہ سائیڈ ایفیکٹس کیا ہیں؟

تجویز کردہ مقدار میں استعمال کرنے پر مکمل محفوظ ہے۔ البتہ اگر مقدار سے زیادہ لی جائے تو متلی، سر درد ہو سکتا ہے یا وٹامن B12 کمی کی علامات چھپ سکتی ہیں۔

اس سے نتائج کتنے دنوں میں ملنا شروع ہوں گے؟

مسلسل 2 سے 3 ماہ استعمال کرنے پر نتائج محسوس ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ نتائج ہر شخص میں مختلف ہو سکتے ہیں، اس لیے مطلوبہ فائدہ ملنے تک جاری رکھیں۔

کیا یہ پراڈکٹ گلوٹن فری ہے؟

جی ہاں! یہ مکمل طور پر گلوٹن فری ہے۔

کیا اسے دوسری ادویات کے ساتھ لے سکتے ہیں؟

نیوٹرا سیوٹیکل پراڈکٹس عموماً محفوظ ہوتے ہیں، لیکن کیموتھراپی یا epilepsy کی دوائیوں کے ساتھ L-Methylfolate لینے سے پہلے ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے ضرور مشورہ کریں۔

کیا حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین استعمال کر سکتی ہیں؟

حمل، دودھ پلانے یا کسی سنگین بیماری کی صورت میں صرف ہیلتھ کیئر پروفیشنل ہی صحیح مشورہ دے سکتا ہے۔ کسی بھی نیوٹرا سیوٹیکل پراڈکٹ سے پہلے مشورہ لازمی کریں۔

حمل میں فولک ایسڈ کیوں تجویز کیا جاتا ہے؟

فولک ایسڈ حمل کے دوران بچے کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی (neural tube) کی نارمل نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔ ساتھ ہی یہ ماں میں صحت مند سرخ خون کے خلیوں کی پیداوار میں بھی مدد دیتا ہے۔ لہٰذا حاملہ خواتین کے لیے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پہلے تین ماہ کے دوران 400 mcg استعمال کریں۔

نیوٹریفیکٹر Nutrifol کہاں سے خریدا جا سکتا ہے؟

یہ پاکستان بھر کی تمام بڑی فارمیسیوں پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر کر کے گھر بیٹھے ڈیلیوری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

سلیکا جیل کیا ہے، اسے پراڈکٹس میں کیوں شامل کیا جاتا ہے؟

سلیکا جیل سلیکون ڈائی آکسائیڈ (SiO₂) کی ایک porous شکل ہے جو نمی جذب کر کے پراڈکٹ کو خشک اور تازہ رکھتی ہے۔ اسے درج ذیل مقاصد کے لیے شامل کیا جاتا ہے:

استحکام برقرار رکھنا: نمی سے فعال اجزاء خراب نہیں ہوتے۔

شیلف لائف بڑھانا: نمی کو کنٹرول کر کے ادویات کو زیادہ دیر تک مؤثر رکھتا ہے۔

پھپھوندی اور بیکٹیریا سے تحفظ: نمی کم کر کے نقصان دہ افزائش کو روکتا ہے۔

اس کے علاوہ، اصلیت چیک کرنے کے لیے کیپسولز میں سفید رنگ کے نارنجی برانڈنگ والے سلیکا جیل بیگز موجود ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ، گولیوں اور کیپسولز میں موجود سفید رنگ کے نارنجی برانڈنگ والے سلیکا جیل کے تھیلے نمی سے بچاتے ہیں اور بہترین معیار و افادیت کو یقینی بناتے ہیں۔

کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟

ہماری تمام پراڈکٹس ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) سے منظور شدہ ہیں اور cGMPs کے تحت تیار کی جاتی ہیں، جو طاقت، پاکیزگی، افادیت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتی ہیں۔

ہمارا معیار کا وعدہ

نیوٹریفیکٹر کے صارفین کا اعتماد اعلیٰ معیار کی پراڈکٹس اور ان کی مستقل معیاری فارمولیشن بنانے کے وعدے پر قائم ہے۔ کوالٹی اشورنس، مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ، ڈسٹری بیوشن اور فیسیلٹی مینیجمنٹ میں ہمارے تمام لوگ cGMPs کی پابندی کرتے ہیں۔

Customer Reviews

Based on 49 reviews
100%
(49)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
S
Sardar Manzar Bashir khan
Best

Best experience

C
Chaudhary
👍🏻

👍🏻

A
Abeeha
Good product

I feel confident that I am supporting the optimal growth and well-being of my baby. Nutrifol is a must-have for all expecting mothers.

M
Mina ali

Perfect supplement for daily folate needs.

M
Meeraj Mehar
Meeraj Mehar

Folic acid ka intake siraf mother kay liay hee nahi , balkay fetus health kay liay bohat zarroori hai . So must take it.

Nutrifactor’s customer trust is built on our efforts to create and formulate high quality products and to manufacture with same consistent quality standards. Our People in quality assurance, manufacturing, packaging, distribution and facility management are all required to meet standards for Current Good Manufacturing Practices (cGMPs).
Nutrifol 60 Tablets

Nutrifol

Rs.850
3 coins badge
850
Wellness Coins
How it works?
3 coins badge
850
Wellness Coins
How it works?

Nutrifol

Rs.850
Pack Size: 60 Tablets

You May Also Like

Recently Viewed Products