فوائد:
بالوں کی بناوٹ (texture)، موٹائی (thickness) اور نشوونما کو بہتر کرے۔
خشکی کو روکنے کے لیے بالوں کی نشونما کرے۔
صحت مند جلد اور ناخنوں کو سپورٹ کرے۔

پراڈکٹ کی معلومات:
نیوٹریفیکٹر کا Nutin ایک بایوٹین سے بھرپور پراڈکٹ ہے، جو کہ ایک اہم B وٹامن ہے اور یہ ایک ضروری کو-انزائم بھی ہے جو جسم میں کیراٹین کی پیداوار میں مدد کرتا ہے—وہ پروٹین جو بال، جلد اور ناخن بناتا ہے۔
یہ بالوں کو مضبوط اور صحت مند بنانے میں مدد کرتا ہے اور اندر سے مضبوطی کو سہارا دے کر بالوں کے مسائل کو کم کرتا ہے۔
بایوٹین میں ایسی خصوصیات ہیں جو جلد کی نمی کو بڑھا کر جلد میں نرمی کو برقرار رکھتی ہیں۔ یہ جلد کی عمومی صحت کو بہتر بناتا ہے اور صحت مند چمک پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ ناخنوں میں ٹوٹ پھوٹ کو کم کرکے ناخنوں کی صحت بہتر بنانے میں بھی معاون ہے۔
بایوٹین امینو ایسڈ میٹابولزم میں مدد کرتا ہے اور جسم میں توانائی کی پیداوار کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ہدایات:
دو گولیاں پانی کے ساتھ کھانے کے بعد یا ہیلتھ کئیر پروفیشنل کی ہدایت کے مطابق لیں۔ تجویز کردہ یومیہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
FAQs
بایوٹن (Biotin) کیا ہے؟
بایوٹن ایک ضروری بی وٹامن ہے، جسے وٹامن ایچ (Vitamin H) اور وٹامن بی 7 (Vitamin B7) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پانی میں حل ہونے والا وٹامن ہے جو جسم میں ذخیرہ نہیں ہوتا، لہٰذا اسے روزانہ خوراک کے ذریعے پورا کرنا ضروری ہے۔ جسم کو کاربوہائیڈریٹس، فیٹس اور امائنو ایسڈز کو میٹابولائز کرنے کے لیے بایوٹن کی ضرورت ہوتی ہے۔ بایوٹن بالوں، ناخنوں اور جلد کی صحت بہتر کرنے کے لیے عام طور پر تجویز کیا جاتا ہے۔
کیا میں بایوٹن خوراک سے حاصل کر سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ سبزیوں (جیسے پھول گوبھی، گاجر)، میوہ جات (جیسے بادام)، کیلے جیسے پھل، اور پولٹری پراڈکٹس جیسے انڈے اور مرغی سے حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا یہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے محفوظ ہے؟
حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین، یا کسی بھی صحت کے سنگین مسئلے کی صورت میں، صرف ہیلتھ کئیر پروفیشنل بہتر مشورہ دے سکتا ہے۔ کسی بھی نیوٹراسیوٹیکل پراڈکٹ کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔
مجھے کتنے وقت میں نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے؟
آپ کو 1 سے 2 ماہ کے استعمال کے اندر نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ نتائج ہر شخص میں مختلف ہو سکتے ہیں، لہٰذا مطلوبہ نتائج حاصل ہونے تک استعمال جاری رکھیں۔
کیا نیوٹریفیکٹر کا Nutin ایک تجویز کردہ دوا ہے؟
نہیں، یہ دوا نہیں ہے بلکہ ایک نیوٹراسیوٹیکل پراڈکٹ ہے۔
میں نیوٹریفیکٹر کا Nutin کہاں سے خرید سکتا/سکتی ہوں؟
نیوٹریفیکٹر کا Nutin پورے پاکستان کی تمام معروف فارمیسیز پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر دے کر ہوم ڈیلیوری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
سلیکا جیل کیا ہے، اسے پراڈکٹس میں کیوں شامل کیا جاتا ہے؟
سلیکا جیل سلیکون ڈائی آکسائیڈ (SiO₂) کی ایک porous شکل ہے جو نمی جذب کرکے پراڈکٹ کو خشک اور تازہ رکھتا ہے۔ اسے گولیوں اور کیپسولز میں درج ذیل مقاصد کے لیے شامل کیا جاتا ہے:
استحکام برقرار رکھنا: نمی سے فعال اجزاء کی خرابی کو روکتا ہے۔
شیلف لائف بڑھانا: نمی کنٹرول کرکے ادویات کو زیادہ دیر مؤثر رکھتا ہے۔
پھپھوندی اور بیکٹیریا سے تحفظ: نمی کم کرکے ایسے جراثیم کی افزائش روکتا ہے جو معیار متاثر کرسکتے ہیں۔
مزید یہ کہ سفید رنگ کے نارنجی برانڈنگ والے سلیکا جیل تھیلے پراڈکٹ کی اصلیت ظاہر کرتے ہیں اور بہترین معیار برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟
ہماری تمام پراڈکٹس DRAP سے منظور شدہ ہیں اور cGMPs کے اصولوں کے مطابق تیار کی جاتی ہیں، جو طاقت، پاکیزگی، افادیت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتی ہیں۔
ہمارا معیار کا وعدہ
نیوٹریفیکٹر کے صارفین کا اعتماد ہماری اعلیٰ معیار کی پراڈکٹس، فارمولیشن، مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ، ڈسٹری بیوشن اور معیاری اصولوں کی پابندی پر قائم ہے۔
Good products
Good
Good tablet
Good
Good result....
Satisfied.
Thanks for subscribing!
This email has been registered!
We will send you a notification as soon as this product is available again.
Fill the form below to place your pre-order.