فوائد
جلد کو بہتر غذائیت مہیا کر کے چمکدار بنانے میں مدد دیتا ہے۔
یووی شعاعوں سے جلد کے نقصان سے بچانے میں معاون ہے۔
قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے میں مددگار ہے۔

پراڈکٹ کی معلومات:
E-Cell 400 میں وٹامن E ہوتا ہے، جو کہ ایک ضروری وٹامن اور اہم غذائیت ہے، جو صحت مند مدافعتی نظام کو سپورٹ کرکے عمومی صحت کو فروغ دیتا ہے۔
وٹامن ای اینٹی آکسیڈینٹ کے افعال میں بھی مدد کرتا ہے، اس طرح آزاد ریڈیکلز کے خلاف مضبوط دفاع فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ کہ وٹامن ای کا اینٹی آکسیڈینٹ اثر قبل از وقت عمر بڑھنے کی علامات پر قابو پانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
E-Cell 400 میں موجود وٹامن E بہتر انداز میں جذب ہوتا ہے، اور یہ سیلولر صحت، خاص طور پر دل کے خلیات کو آکسیڈیٹیو تناؤ کے نقصان دہ اثرات سے بچانے میں زیادہ مددگار ہے۔
ہدایات:
روزانہ ایک (1) softgel لیں، ترجیحاً کھانے کے ساتھ یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔ تجویز کردہ یومیہ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
FAQs
وٹامن E کا کردار کیا ہے؟
وٹامن E ایک Fat soluble اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو خلیوں، خاص طور پر دل کے خلیوں کو آکسیڈیٹو تناؤ سے بچاتا ہے اور آزاد ریڈیکلز کے خلاف قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔
نتائج کب تک نظر آئیں گے؟
مسلسل 2-3 ماہ استعمال کے بعد نتائج نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ نتائج ہر شخص کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں، اس لیے مطلوبہ نتائج ملنے تک استعمال جاری رکھیں۔
یہ کون استعمال کر سکتا ہے؟
بالغ افراد استعمال کر سکتے ہیں۔
وٹامن E کے ممکنہ سائیڈ ایفیکٹس کیا ہیں؟
1500 IU تک روزانہ مقدار میں وٹامن E عموماً محفوظ ہے۔ اس سے زیادہ مقدار روزانہ لینے سے متلی، پیٹ میں درد، سر درد ہو سکتا ہے یا حمل کے ابتدائی مہینوں میں Fetus کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
E-Cell 400 سافٹ جیل کیپسول میں کس قسم کا جیلاٹین استعمال ہوا ہے؟
کیپسول کا خول بووائن (گائے کے) جیلاٹین سے بنایا گیا ہے جو حلال جانوروں کی ہڈیوں اور جلد سے نکالا جاتا ہے اور کھانے کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔
کیا اسے دوسری ادویات کے ساتھ لیا جا سکتا ہے؟
عموماً نیوٹراسیوٹیکل پراڈکٹس محفوظ ہوتے ہیں، لیکن کوئی بھی دوائی کے ساتھ استعمال کرنے سے پہلے ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے ضرور مشورہ کریں۔
کیا حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین استعمال کر سکتی ہیں؟
حمل، دودھ پلانے یا کسی سنگین بیماری کی صورت میں صرف ہیلتھ کیئر پروفیشنل ہی بہتر مشورہ دے سکتے ہیں۔ کسی بھی نیوٹراسیوٹیکل پراڈکٹ سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔
Nutrifactor’s E-Cell 400 کہاں سے خریدوں؟
یہ پاکستان بھر کی تمام بڑی فارمیسیز پر دستیاب ہے۔ آپ آن لائن آرڈر کر کے گھر بیٹھے ڈلیوری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا یہ رجسٹرڈ ہے؟
تمام پراڈکٹس DRAP میں اندراج شدہ ہیں اور cGMP کے تحت تیار کی جاتی ہیں، جو طاقت، خالص پن، افادیت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار کی ضمانت ہے۔
ہمارا معیار کا وعدہ
نیوٹریفیکٹر کے صارفین کا نیوٹریفیکٹر پر اعتماد اعلیٰ معیار کی پراڈکٹس اور ان کی فارمولیشن بنانے اور مستقل معیاری اصولوں کے تحت تیار کرنے کے وعدے پر قائم ہے۔ کوالٹی اشورنس، مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ، ڈسٹری بیوشن اور فیسیلٹی مینیجمنٹ میں ہمارے تمام لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کرنٹ گُڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (cGMPs) کے معیار پر پورا اتریں۔
Amazing
I’ve noticed a positive difference in how I feel overall since starting E-Cell 400.
Good value for money and the Vitamin E in E-Cell 400 seems well-absorbed, and I like that it focuses on long-term cellular protection.
It works well and fits easily into my routine.
Feels effective and supports overall wellness.
Thanks for subscribing!
This email has been registered!
We will send you a notification as soon as this product is available again.
Fill the form below to place your pre-order.